اسرائِیل نے مصری علاقے میں بمباری نہیں کی: مصری ترجمان

مصری علاقے رفح میں اسرائیلی فضائی حملہ: خبر رساں ایجنسی کا دعوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری فوج کے ترجمان نے اسرائیل سے ملحق سرحدی علاقے میں اسرائِیلی بمباری کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''مصری علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے کوئی کا رروائی نہیں کی ہے۔"

واضح رہے جمعہ کے روز صحرائی علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ 'العربیہ' کے نمائندے کے مطابق ان حملوں میں متعدد عسکریت پسند ہلاک یا زخمی ہو ئے ہیں۔

تاہم ابتدائی طور پر ان دھماکوں کے مرکز اور ذریعے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ اسرائیلی طیاروں سے کسی بمباری کی تردید کرتے ہوئے مصر کے فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ'' مصری سرحدیں ایک ریڈ لائن کا درجہ رکھتی ہیں۔''

دوسری جانب فلسطینی خبر رساں ادارے ''معا'' کا مصری فوج کے ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ''اسرائیلی طیاروں نے مصری علاقے رفح میں بمباری کی ہے، اس بمباری کا ہدف عسکریت پسندوں کی طرف سے نصب کیے گئے راکٹ تھے۔" 'معا' نیوز ایجنسی نے اس حملے میں پانچ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں