عدالت نے معزول صدر مرسی کی نظر بندی میں توسیع کر دی

سول حکام نے 84 گرفتار کارکنوں کو فوجی پراسیکیوٹر کے حوالے کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے عدالتی حکام نے معزول صدر ڈاکٹر مرسی کی نظر بندی کی مدت میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی ہے۔ اس امر کا اعلان مصر کے سرکاری خبر رساں ادارے 'مینا' نے کے توسط سے کیا گیا ہے۔

تین جولائی کو فوج کے ہاتھوں اقتدار سے محروم ہونے والے معزول صدر کو 'جاسوسی اور قتل' کے الزامات کے تحت نامعلوم جگہ پر نظر بند کیا گیا ہے۔ معزول صدر سے ان کے اہل خانہ کو بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

درایں اثنا مصری انتظامیہ نے سویز شہر سے گرفتار کیے گئے اخوان کے 84 کارکنوں کو فوج کے پراسیکیوشن سے متعلق شعبے کے حوالے کر دیا ہے۔ ان افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے بدھ کے روز ایک گرجا گھر کو نذر آتش کیا تھا اور قتل میں ملوث ہوئے۔

واضح رہے بدھ کے روز سرکاری ذرائع کے مطابق 525 افراد لقمہ اجل بنائے گئے۔ جن میں سے 202 افراد مسجد رابعہ العدوایہ کے دھرنے والے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں