.

شاہ عبداللہ کے بعد قبطی چرچ کا بھی مصری فوج کیلے اعلان حمایت

مغربی ممالک دہشت گردوں کی حمایت اور میڈیا غلط رپورٹنگ نہ کرے: قبطی کلیسا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کی طرف سے مصری فوج کی حمایت کے بعد مختلف ملکوں اور طبقات نے بھی مصری افواج کے ساتھ کھلی اظہار یکجہتی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں ایک اہم اعلان مصر کے قدامت پسند قبطی مسیحیوں کے نمائندہ گرجا گھر کی طرف سے کیا گیا ہے۔ قبطی کلیسا کے اعلان کے مطابق ''قبطی چرچ مسلح تشدد پسند گروپوں کے خلاف فوج اور سکیورٹی فورسز کی لڑائی کے حق میں ہے۔''

قبطی چرچ کے جمعہ کے روز تاخیر سے کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ''بدقسمتی سے وطن عزیز مصر میں بد امنی کی جو صورتحال پیدا ہوئی ہے چرچ اس پر نظر رکھے ہوئے ہے ان حالات میں چرچ مصری پولیس، مسلح افواج کے ساتھ ساتھ مصری عوام کی ان تنظیموں کی مسلح، تشدد پسند اور دہشت گردی کے خلاف حمایت کرتا ہے ۔''

قبطی چرچ نے ایسے عناصر اور طبقات کی تحسین کی ہے جو مصر کی زمینی صورتحال کو مخلصانہ اور دوستانہ طریقے سے دیکھتے ہیں، تاہم میڈیا کا مصری صورت حال کو غلط اندازسے دیکھنا شرمناک ہے۔''

قبطی چرچ کے سر براہ نے مغربی ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ'' مصر کی صورتحال کو حقائق اور معروضیت کے ساتھ دیکھیں اور دہشت گروپوں کی عالمی سطح پرحمایت نہ کریں۔''

واضح رہے مصر میں حالیہ دنوں کے دوران متعدد گرجا گھروں کے جلائے جانے کی اطلاعات آئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے حکام کے مطابق صوبہ ''المینا'' میں مظاہرین نے دو گرجوں پر حملہ کیا ۔