مصر: عبوری وزیر اعظم نے اخوان پر پابندی کا عندیہ دے دیا

تجویز پر غور جاری ہے، ابھی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان عبوری حکومت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے عبوری وزیر اعظم حاذم الببلاوی نے مصر کی سب سے بڑی دینی جماعت اخوان المسلمون کو غیر قانونی قرار دینے کا عندیہ دیہ دیا ہے۔ مصر کی عبوری حکومت کے ترجمان نے اس امر کا اظہار ہفتہ کے روز کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق الببلاوی چاہتے ہیں کہ اخوان پر پابندی عائد کر دی جائے، تاہم وزیر اعظم کی طرف سے اپنی کابینہ کے ارکان کے سامنے رکھی گئی اس تجویز کے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ترجمان کےمطابق الاخوان المسلمون چونکہ ایک فلاح عامہ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے طور پر کام کرتی ہے، اس لیے وزیر اعظم نے اپنی یہ تجویز سب سے پہلے سماجی امور سے متعلق وزیر کے سامنے رکھی تھی۔

حکومت کے ترجمان شریف شوقی کے مطابق ابھی اس تجویز پر فیصلہ نہیں ہوا ہے البتہ غور جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں