.

قاہرہ: اسلامی جماعتوں نے سکیورٹی وجوہ کی بنا پر ریلیاں منسوخ کر دیں

بعض خدائی فوجداروں نے کاروں میں سوار باریش افراد کو مارچ کرنے سے روک دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں 3 جولائی کے فوجی اقدام کی مخالف اسلامی جماعتوں کے اتحاد نے دارالحکومت قاہرہ میں آج اتوار کو نکالی جانے والی ریلیاں سکیورٹی وجوہ کی بنا پر منسوخ کردی ہیں۔

فوجی انقلاب مخالف اتحاد کی ترجمان یاسمین عادل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''سکیورٹی وجوہ کی بنا پر قاہرہ میں متعدد مارچ منسوخ کردیے گئے ہیں''۔ اے ایف پی کے مطابق اس خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ بعض دوسرے مارچز کیے جارہے ہیں۔ تاہم ان کے اس بیان کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق قاہرہ کے وسطی علاقے میں ایک مسجد میں مقامی لوگ احتجاج ریلی نکالنے کے لیے جمع ہوئے تھے لیکن اس علاقے میں بعض خدائی فوجداروں نے کاروں میں سوار باریش افراد کو روک دیا اور انھیں زبردستی کاروں سے نکال باہر کیا ہے۔