.

لیبی وزیرداخلہ وزیراعظم سے اختلافات کے بعد احتجاجاً مستعفی

حکومت اور پارلیمان پر وزارت کے امور میں مداخلت کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کے وزیرداخلہ محمد خلیفہ الشیخ نے وزیراعظم علی زیدان اور پارلیمان سے اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

لیبی جنرل نیشنل کانگریس (پارلیمان) کے ایک رکن شریف الوافی نے اتوار کو ایک بیان میں ان کے استعفے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے پارلیمان اور کابینہ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا ہے کہ محمد خلیفہ الشیخ نے حکومت اور پارلیمان کی جانب سے وزارت داخلہ کے امور میں مداخلت کے خلاف احتجاج کے طور پر استعفیٰ دیا ہے۔ مستعفی وزیرداخلہ طرابلس پولیس کے سابق سربراہ رہے ہیں۔ انھیں سابق وزیرداخلہ آشور شوئیل کے مئی میں مستعفی ہونے کے بعد یہ منصب سونپا گیا تھا۔