شمالی سیناء کے گھات حملے میں 24 مصری سیکیورٹی اہلکار ہلاک

مرسی کی معزولی کے بعد سے علاقے میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری پولیس کے 24 اہلکار پیر روز جزیرہ نما سینا کے شمال میں رفح کے سرحدی علاقے میں ایک گھات حملے میں ہلاک ہو گئے۔ قاہرہ سے العربیہ کی نامہ نگار کے مطابق گھات حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

جمہوری طور پر منتخب صدر کی فوج کے ہاتھوں معزولی کے بعد سے جزیرہ نما سیناء کے علاقے میں پرتشدد کارروائیوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کے بعد مصری فوج نے علاقے کو مسلح دہشت گردوں سے صاف کرانے کے لئے کلین اپ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

سوموار کے روز کئے جانے والے خونریز حملے سے پہلے مصری سینٹرل پولیس کے تین اہلکار العریش میں ہلاک ہوئے تھے۔ ان اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے العریش میں واقع متعدد سیکیورٹی تنصیبات پر راکٹ حملوں کے بعد ہلاک کیا گیا۔

یاد رہے کہ مصر کے جنگی جہازوں سے شمالی سینا میں ایک مسلح جتھے پر بمباری کی تھی جس میں چار مبینہ دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں