اسرائیل کے آئرن ڈوم نے جنوبی لبنان سے فائر کیا گیا راکٹ ناکارہ بنا دیا

لبنان سے اسرائیل کے شمال کی جانب چار راکٹ فائر کرنے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام آئرن ڈوم نے لبنان کے جنوبی علاقے سے فائر کیے گئے چار راکٹوں میں سے ایک کو فضا میں ناکارہ بنا دیا ہے اور اس کا ملبہ اسرائیلی علاقے میں گرا ہے۔

صہیونی فوج کی خاتون ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ''آئرن ڈوم نے ایک راکٹ کو فضا میں روکا ہے''۔ تاہم ترجمان نے راکٹ کو ناکارہ بنانے کی جگہ یا دوسرے راکٹوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

فوجی ترجمان کرنل پیٹر لرنر کا کہنا ہے کہ دوسرے راکٹ اسرائیلی علاقے میں نہیں گرے ہیں۔ البتہ دفاعی نظام سے ناکارہ بنائے گئے راکٹ سے ایک شاہراہ اور گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل کی شمالی سرحد کے نزدیک متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے طائر کے جنوب اور مشرق سے اسرائیل کی جانب چار راکٹ فائر کیے ہیں۔ اسرائیلی پولیس نے علاقے کے مکینوں سے کہا ہے کہ وہ بم شیلٹروں کے نزدیک رہیں۔

پیٹر لرنر نے عالمی جہادی عناصر پر حملے کا الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ اس حملے کے پیچھے انہی کا ہاتھ کار فرما ہے۔ وہ القاعدہ سے وابستہ یا اس سے متاثر عناصر کا حوالہ دے رہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں