آن ائر شامی ٹی وی اینکر کو بیٹی فون دینے سٹوڈیو آ دھمکیں

ہزاروں ناظرین اپنی سکرینز پر دلچسپ صورتحال دیکھ کر محظوظ ہوئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ٹیلی ویژن کی براہ راست نشریات جہاں ناظرین تک فوری خبر کی ترسیل کا ذریعہ ہیں وہیں بعض اوقات جدید ٹکنالوجی کی یہ سہولت خود پیش کاروں کی غیر ارادی غلطیوں کو بھی ناظرین تک پہنچا کر انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا کرتی ہے۔

ایسی ہی ایک واقعہ مراکش کے ایک نجی سیٹلائیٹ ٹی وی سے وابستہ شامی نیوز اینکر کےساتھ پیش آیا کہ جب ان کی بیٹی لائیو نیوز بلیٹن کے دوران انہیں ٹیلی فون دینے کے لئے نیوز سٹوڈیو آ دھمکیں، اس منظر کو ناظرین نے براہ راست دیکھا۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق مراکش کے Medi 1 ٹی وی سے وابستہ شامی نیوز اینکر لینا علوش کا مبینہ طور پر حلب میں اپنے اہل خانہ سے کئی دنوں سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔ گذشتہ روز ان کے اہل خانہ نے اس وقت فون کیا جب وہ براہ راست نیوز بلیٹن پیش کر رہی تھیں، لینا کی بیٹی اپنے ننھیال سے آنے والی اس متوقع کال سے اس قدر خوش ہوئی کہ وہ نانی ماں سے بات کرانے فون لائیو خبریں پیش کرنے والی اپنی والدہ کے پاس لے گئیں۔

لینا نے ایک لمحہ کے لئے بیٹی کو اچانک نیوز سٹوڈیو میں پا کر توقف کیا تاہم دوسرے ہی لمحے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے نیوز بلیٹن دوبارہ پڑھنا شروع کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں