.

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل انجیلا کین دمشق پہنچ گئیں

شامی حکومت سے یو این معائنہ کاروں کے لیے تعاون پر بات کرینگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل انجیلا کین شام دارالحکومت دمشق پہنچ گئی ہیں۔ وہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 1300 سے زائد شامی شہریوں کے واقعے کی تحقیقات کے لیے بھیجے گئے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کے لیے شامی حکومت سے بات چیت کرنے آئی ہیں۔

دمشق کے نواحی علاقے غوطہ جہاں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے انجیلا کین اس سے محض چند کلو میٹر کے فاصلے پر فور سیزن ہوٹل میں قیام کریں گی، تاہم انہوں اپنے دورے کے بارے میں پہنچنے کے فوری بعد کچھ تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل ، بان کی مون کی طرف سے طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے حالیہ استعمال کی غیر جانبدارانہ اور مکمل تحقیقات کے لیے عزم کے اعادے کے بعد دمشق آئی ہیں۔ وہ امکانی طور پر بشار الاسد رجیم سے ملاقاتوں میں اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کے طریق کار اور ان کے لیے ممکنہ سہولیات کی راہ ہموار کریں گی۔