شام: صوبہ حماہ کا گورنر کار بم دھماکے میں ہلاک

سرکاری ٹی وی کا دہشت گردوں پر قاتلانہ کار بم حملے کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے وسطی صوبے حماہ کے گورنر کار بم دھماکے میں مارے گئے ہیں۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کی اطلاع کے مطابق: ''دہشت گردوں نے حماہ کے علاقے جرجما میں گورنر انس عبدالرزاق النعیم کو کار بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے''۔ سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں اور لوگ بھی مارے گئے ہیں لیکن اس نے ہلاکتوں کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔

شامی صدر بشارالاسد نے جولائی 2011ء میں انس عبدالرزاق النعیم کو وسطی صوبے حماہ کا گورنر مقرر کیا تھا۔ ان کے پیش رو کو شامی صدر نے اپنے خلاف مارچ میں احتجاجی مظاہروں کے آغاز کے بعد برطرف کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں