اہلکاروں کو لیجانے والی یمنی فضائیہ کی بس میں بم دھماکہ

سات اہلکار ہلاک 26 زخمی، اہلکاروں کے جسم فضا میں بکھر گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمنی ائیر فورس کے اہلکاروں کو لانے اور لے جانے والی بس میں نصب شدہ بم کے پھٹنے سے چھ اہلکار ہلاک اور اور 26 زخمی ہو گئے ہیں ۔ یہ دھماکہ اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا جب بس پر سوار فضائیہ کے اہلکار صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف جا رہے تھے۔ واضح رہے بین الاقوامی ہوائی اڈہ فضائیہ کے ائیر بیس سے متصل ہے۔

ابتدائی طور پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے بس میں بم پہلے سے نصب کر رکھا تھا۔ عینی شاہدوں نے بتایا ہے کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ہلاک ہونے والوں کی نعشوں اور ان کے جسموں کے ٹکڑَے فضا میں بکھر گئے۔ فوری طور پر دستیاب اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اس سے پہلے بھی سکیورٹی فورسز پر القاعدہ کے مقامی گروپ'' اے کیو اے پی'' متعدد حملے کر چکا ہے، تاہم فی الوقت کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں