اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تین فلسطینی شہید اور 20 زخمی

سرحدی فورس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی: ترجمان سامری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم پناہ گزینوں کے لیے قائم قلندیا کیمپ پر صبح سویرے چھاپے کے دوران تین فلسطینیوں کو شہید جبکہ 20 کو زخمی کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج ان دنوں پے در پے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی شناخت روبن فارس، جمال اور جہاد اسلان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پیر کی صبح اسرائیلی فوج کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والے روبین عابد فارس کے بارے میں میڈیکل حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک شخص کی دماغی طور پر موت ہو چکی تھی۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق موت مہلک ہتھیاروں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے ایک عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا سرحدی حفاظت پر مامور اہلکاروں نے تقریبا 1500 افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس امر کی تصدیق نہیں ہوئی کہ فورس نے مہلک ہتھیار استعمال کیے یا نہیں ۔

اسرائیلی ترجمان لوبا سامری کے مطابق قندیلہ کیمپ سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے باعث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تو کیمپ کے رہائشیوں نے پتھراو شروع کر دیا، ان لوگوں نے پٹرول بم بھی استعمال کیے۔ اس لیے اسرائیلی فورس نے کیمپ کے مکینوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں