.

سعودی کابینہ کی شام میں قتل عام کی مذمت اور مصر کی حمایت

لبنانی شہر طرابلس کی مساجد میں دھماکوں کی بھی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے عالمی برادری سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی ہے کہ وہ شام میں 'بشار الاسد کے ہاتھوں جاری قتل عام' رکوانے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔

نائب وزیر اعظم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کی قیادت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں سعودی کابینہ نے خبردار کیا کہ اگر شام میں بشار الاسد کی وفادار فوج کی جانب سے جاری خوفناک قتل عام بند کرانے کے لئے سستی سے کام لیا گیا تو اس سے انہیں شامی عوام کو تہہ تیغ کرنے کا مزید حوصلہ ملے گا۔

کابینہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف مصری حکومت کی حمایت کی جائے۔ مملکت کے اہم پالیسی ساز ادارے نے مصر کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوششوں پر بھی اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ کابینہ نے اپنے اجلاس میں گذشتہ دنوں لبنانی شہر طرابلس میں دو مساجد کے اندر بم حملوں کی بھی مذمت کی۔