شام روسی ساختہ میزائل سسٹم سے کروز حملہ روکے گا

مغربی ممالک کی آسان اور فوری فتح میں رکاوٹ ڈالنے کی تیاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام امریکا اور نیٹو ممالک کے امکانی حملے کے دوران کروز میذائلوں، بمباری اور بغیر پائلٹ کے طیاروں کا مقابلہ روسی ساختہ زمین سے فضا میں مار کنے والے میزائلوں سے کرے گا۔ روسی ساختہ ''بک میزائل ''درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام اپنے اتحادیوں کے فراہم کردہ دفاعی نظام کے باعث مغربی ممالک کے حملے کو آسانی سے اور فوری طور پر فتح میں تبدیل ہونے سے روکنے کی پوزیشن میں ہو سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے روسی تیار کردہ میزائل سسٹم ''بی یو کے – ایم ٹو ای'' شامی فوج کے بطور خاص کام آ سکتے ہیں۔

واضح رہے شامی صدر بشارالاسد پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں شکست امریکا کی منتظر ہے اور امریکا کو ایک نئے ویتنام کا سامنا ہو گا۔ دوسری جانب روس شام پر حملے کے مضمرات سے پہلے ہی خبردار کر چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں