شام کے خلاف محدود کارروائی قابل قبول نہیں: طیب ایردوآن

ایک دو دن کی نہیں کوسووو جیسی بھرپور کارروائی ضروری ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوآن نے شام کے خلاف محدود کارروائی کو ناکافی اور ناقابل اطمینان قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی مداخلت کے ذریعے بشارالاسد کو اقتدار سے بے دخل کیا جائے ۔ طیب ایردوآن کے مطابق کوسووو کی طرح کی ایک بھر پور کارروائی ضروری ہے، ایک یا دو دن کی کارروائی کافی نہیں ہو گی۔

طیب ایردوآن کے اس موقف کے سامنے آنے سے پہلے امریکی صدر نے جمعہ کے روز اپنی انتظامیہ اور فوج کے حوالے سے شام میں ایک وسیع البنیا د آپشنز کی حامل کوشوں کے حق میں ہونے کا بتایا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی امریکا کی جانب سے اس امکان کو رد کیا ہے کہ امریکی افواج شام کی سر زمین پر اتریں گی یا ایک طویل مہم جوئی کریں گی۔

طیب ایردوآن جن کے ملک کے ساتھ شام کی طویل سرحد لگتی ہے، ماضی میں شامی صدر کے اتحادی رہ چکے ہیں لیکن اب شعلہ بار قسم کے نقاد ہیں اور شامی صدر کے اقتدار کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

اس سے پہلے فرانس کے صدر ہالینڈے بھی شام کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور کیمیائی قتل عام کو ناقبل برداشت قرار دے چکے ہیں۔ وہ بھی اس گھناونے جرم کی سخت سزا پر زور دیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں