.

بائیس سالہ کارین غراوی نے لبنان کا مقابلہ حسن جیت لیا

مقابلے میں شرکاء کو مختصر ترین لباس پہننے کی بھی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کی سب سے خوبصورت خاتون کے انتخاب کے لئے منعقد کردہ مقابلہ حسن کی فاتح کارین الغراوی کے سر پر مس لبنان 2013ء کا تاج پہنا دیا گیا۔ اس مقابلہ حسن میں پورے لبنان سے 15 حسینائوں نے شرکت کی تھی۔

مس لبنان کا ٹائٹل حاصل کرنے کی خواہشمند ان حسینائوں نے 9 ججوں کے پینل کے سامنے سویم وئیر اور نائٹ گائونز پہن کر سٹیج پر کیٹ واک کی اور ان کے سوالات کا جواب دیا۔ ججوں کے اس پینل میں بیوٹی انڈسٹری کے ماہرین کے ساتھ ساتھ لبنان کے بعض سیاست دان بھی شامل تھے۔ نائلہ توینی معروف لبنانی صحافی اس ججز پینل کا حصہ تھیں۔

اس موقع پر حاضرین کی انٹرٹینمنٹ کی خاطر نامور لبنانی گلوکار عاصی الحلانی اور فرانس کے پروگرام "دی وائس" کا مقابلہ جیتنے والے نے پرفارمنس دی۔

لبنان عرب ممالک کے سب سے لبرل ملک کے طور پر جانا جاتا ہے جس کے ہا مقابلہ حسن میں خواتین کو بکنی پہننے کی بھی اجازت ہے