.

دبئی: دھماکے سے عمارت اڑانے کی دھمکی، ازبک خاتون گرفتار

اپنے بچے کے مبینہ باپ کیخلاف حکام کو شکایت کرنا چاہتی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی پولیس نے ایک ازبک خاتوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ خاتون نے مبینہ طور پر سرکاری عمارت کو دھماکے سے اڑادینے دینے کی دھمکی دی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون نے اپنے بچے کے مبینہ باپ کے خلاف سرکاری حکام کو بات سننے پر مجبور کرنے کے لیے یہ دھمکی دی تھی۔ دبئی کے سرکاری حکام ازبک خاتون کے ساتھ بات چیت کے لیے رابطے میں ہیں۔

حراست میں لی گئی خاتون کے بارے میں اتوار کو جاری کیے گئے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے ایک مرد کے خلاف شکایت پر مبنی دی گئی درخواست میں مرد کو اپنے بچے کا باپ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے تاہم اس جاری کردہ بیان میں یہ واضح نہیں کہ بچے کے ہمراہ آنے والی اس خاتوں کے پاس دھمکی دیتے وقت دھماکہ خیز مواد بھی موجود تھا یا نہیں۔

دبئی پولیس نے اس دھمکی کے بعد احتیاطا عمارت خالی کرا لی ہے اور دیگر حفاظتی انتظامات بھی مکمل کر لیے ہیں۔