.

عراق میں 'مجاہدین خلق' کے کیمپ میں خونریزی، بیسیوں ہلاک

یو این کی ایرانی جلاوطنوں کے کیمپ میں خونریزی کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق میں جلاوطن ایرانی منحرفین 'مجاہدین خلق' کے ایک کیمپ میں ہونے والی خونریزی میں کم از کم 47 افراد مارے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بغداد سے شمال کی طرف واقع جلاوطن ایرانیوں کے کیمپ اشرف میں اس خونریزی کی اقوام متحدہ اور امریکا نے مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ نے عراقی حکومت سے واقعے کی مکمل چھان بین کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی منحرفین کے گروپ مجاہدین خلق نے الزام لگایا ہے کہ پہلے اس کیمپ پر عراقی فوج نے ایک مارٹر فائر کیا، جس کے چند گھنٹے بعد وہاں پر تشدد واقعات شروع ہو گئے۔ عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج کے اہلکاروں کو اس وقت گولی چلانا پڑ گئی جب بہت سے مکینوں نے کیمپ کے صدر دروازے کے پاس ایک سکیورٹی پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔

واضح رہے کہ مجاہدین خلق نے ہلاک شدگان کی تعداد 52 اور زخمیوں کی تعداد 100 سے زائد بتائی ہے۔