.

اُردن کی ھیفاء ابوغزالہ عرب لیگ کی معاون سیکرٹری جنرل مقرر

ھیفاء کا نام عالمی امن نوبل انعام کے لیے بھی تجویز کیا جا چکا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب لیگ نے عمان میں ہونے والے حالیہ اجلاس میں دیگراہم فیصلوں کے ساتھ اردن کی خاتون رہ نما ڈاکٹرھیفاء ابوغزالہ کوتنظیم کے معاون سیکرٹری جنرل کے عہدے پرتعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "پیٹرا" کے مطابق عرب لیگ کے چالیسویں اجلاس میں ڈاکٹر ابوغزالہ کو پانچ سال کے لیے معاون سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

ڈاکٹرھیفاء ابو غزالہ اردن اور عرب ممالک میں خواتین کی بہبود کے لیے ایک فعال اور متحرک خاتون رہ نما کے طور پرابھرکرسامنے آئی ہیں۔ اردن میں وزات سیاحت وآثار قدیمہ کے عہدے سمیت وہ کئی اہم اداروں کی سربراہ رہ چکی ہیں۔ ڈاکٹر ھیفاء نے کئی سال تک نیشنل کونسل برائے عائلی امور کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پرخدمات انجام دیں، یونیفیم کی ریجنل ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا اور چوتھی عالمی "این جی اوز" کانفرنس میں وہ اقوام متحدہ کے رابطہ افسر کے طورپر بھی کام کرچکی ہیں۔

سسنہ 2005ء میں "ایک ہزار خواتین برائے نوبل انعام" نامی تنظیم نے ان کا نام نوبل انعام کے لیے بھی تجویز کیا۔ آپ خواتین کی بہبود کے لیے خدمات کے اعتراف میں قومی، علاقائی اورعالمی سطح پر کئی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔

ڈاکٹرہیفاء ابوغزالہ ایک اچھی منتظمہ ہی نہیں بلکہ ذوق مطالعہ رکھنے والی ایک پائے کی مصنفہ بھی ہیں۔ انہوں نے سماجی علوم، تعلیم و تربیت اور انتظامی امورکے موضوعات پر انگریزی اورعربی زبانوں میں کئی کتابیں اور مقالے بھی تحریر کیے ہیں۔