.

مصر: وزیر ثقافت پر جنسی ''چیٹ''کا الزام

انکشاف مصری پراسیکیوشن کے محکمے نے کیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے سابق وزیر ثقافت کے خلاف ایسی شکایات سامنے آئی ہیں جن میں ان پر الزام ٰائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنی شاگرد طالبات کے ساتھ فیس بک پر کھلے اور صاف لفظوں میں جنسی موضوعات پر چیٹ کرتے تھے۔ اس امر کا انکشاف مصر کے سرکاری خبرساں ادارے مینا نے پراسیکیوشن کو محکمے کے حوالے سے کیا ہے ۔

پراسیکیوشن سے متعلق مصری عبوری حکومت کے حکام سابق وزیر ثقافت عبدالعزیز جب ہائی سینما کے حوالے سے بطور انسٹرکٹر ذمہ داریاں انجام دیتے تھے تو انہوں نے اپنی شاگردوں کے ساتھ فیس بک پر ایسی باتیں جو جنسی الفظ پر مشتمل تھیں۔ ایک طالبہ کے والد نے اس چیٹ کی تصویر بنا ایک سی ڈی کی صورت میں آرٹ اکیڈمی کے سربراہ کو بھجوا دی۔

عبدالعزیز کو مرسی دور میں وزیر اعظم ہشام قندیل نے وزیر ثقافت مقرر کیا تھا، تاہم بعدازاں انہیں اس وقت وزارت سے الگ ہونا پڑا جب مصری فنکاروں نے ان کے استعفی کا مطالبہ کیا تھا۔