.

متوقع امریکی حملہ: روسی شہریوں کی شام سے لبنان منتقلی جاری

750شہری پہلے ہی بیروت پہنچ چکے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام پر امریکا اور اتحادیوں کے متوقع حملے کے پیش نظر روسی شہریوں نے دمشق سے ہجرت کے بعد لبنان میں پناہ حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔

"العربیہ" ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام میں جنگ کے خطرات کے باعث شامی باشندوں کے علاوہ بڑی غیرملکی شہری لبنان منتقل ہو رہے ہیں۔ بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرغیرمعمولی رش دیکھا جا رہا ہے۔ غیرملکیوں میں بڑی تعداد بشارالاسد کے حامی روس کے شہریوں کی بھی شامل ہے جو پورے پورے خاندان شام سے لبنان پہنچ رہے ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ 750 شہری پہلے ہی بیروت پہنچ چکے ہیں۔ ماسکو کے دمشق میں موجود سفارت خانے کی معلومات کے مطابق شام میں روسی شہریوں کی تعداد آٹھ ہزار سے زیادہ ہے۔ روس نے شام پر امریکا کی جنگی تیاریوں کی سخت مخالفت کی ہے۔

روسی صدر ولادی میر پوتن کا کہنا ہے کہ امریکا نے شام پر جنگ مسلط کی تواس کے نتیجے میں عام شہریوں کی غیرمعمولی سطح پر ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔