نہر سویز میں غیر ملکی بحری جہاز پر راکٹ حملے کی ویڈیو جاری

سمندر میں دہشت گردی کی سازش ناکام بنانے کا مصری دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سماجی رابطے کی ویڈیو سائٹ "یو ٹیوب" پر ایک مختصر دورانیے کی ویڈیو فوٹیج تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، جس میں دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو مصر کی نہر سویز میں ایک بحری جہاز پر راکٹ حملے کرتے دکھایا گیا ہے۔

"العربیہ" ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر یہ واقعہ گذشتہ ہفتے کے روز پیش آیا تھا جس میں "کوسکو" نامی غیرملکی کینٹنر بردار جہاز کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

فی الحال اس ویڈیو کے مصدقہ ہونے کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، تاہم ویڈیو میں حملہ آوروں کے ہاتھوں میں اٹھائے سیاہ پرچم پر"الفرقان بریگیڈ" لکھا دیکھا جا سکتا ہے۔
قبل ازیں مصری حکام نے نہر سویزمیں پیراکی میں رکاوٹ پیدا کرنے اور سمندر میں موجود ملاحوں پر دہشت گردانہ حملے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

نہر سویز اتھارٹی کے چیئرمین جنرل مہاب ممیش کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے نہر میں موجود ملاحوں پر حملے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں نے جنوب وسطی امریکی ملک "پاناما" جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، تاہم حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی اور بحری جہازکو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ کچھ دیرکے لیے جہاز کو روک دیا تھا تھا۔ بعد ازاں اسے صحیح سلامت بندرگاہ کی جانب روانہ کردیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں