شام کو سزا: جان کیری یورپی یونین کو قائل کریں گے

یورپی یونین ابھی تک شام کے خلاف کارروائی پر متفق نہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شام پر ممکنہ امریکی حملے کے لیے گروپ 20 میں کوئی فیصلہ حاصل نہ کر سکنے کے بعد وزیر خارجہ جان کیری یورپی یونین کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ گروپ 20 کے سربراہی اجلاس میں اس معامل ےپر اتفاق پیدا کرنے میں ناکامی کا سبب امریکا اور روس کے درمیان اختلاف بنا۔

جان کیری کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے شام کو سزا دینے کے لیے مغربی ممالک کو قائل کرنے کے لیے لتھوانیا جا رہے ہیں۔ گروپ 20 کے سربراہی اجلاس میں صدر اوباما اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن اس اہم ایشو پر متفق نہیں ہو سکے تھے۔ یورپی ممالک بھی اس بارے میں ابھی تک اختلاف کا شکار ہیں۔

اس صورتحال میں امریکا کے وزیر خارجہ جان یری کیلیے لتھوانیا میں ہونے والے 28 رکنی یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے بات کر کے ممکنہ امریکی حملے کے لیے حمایت حاصل کرنا امریکا کے لیے ایک اہم ہدف ہے۔

بعد ازاں جان کیری فرانس جائیں گے جہاں فرانس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور شام پر حملے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ فرانس واحد ملک ہے جس نے شام کے خلاف امریکی حملے کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے۔ فرانس نے جمعہ کے روز گروپ 20 کے سربراہی اجلاس میں بھی شام کو سخت سزا دینے کی حمایت کی تھی۔

جان کیری عرب لیگ کے رہنماوں سے بھی ملیں گے اور شام پر حملے کی تیاریوں کے علاوہ اور اسرائیل، فلسطین امن مذاکرات پر انہیں اعتماد میں لیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں