.

معزول صدر مرسی پر عدالتوں کی توہین کرنے کا الزام

حسنی دور میں انتخابی دھاندلی میں ججوں کو ملوث قرار دیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے معزول صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو مصری پراسیکیوٹر نے مزید چار دن کے لیے نظربند رکھنے کی سفارش کر دی ہے۔ معزول صدر جو تین جولائی سے مسلسل نا معلوم جگہ پر نظر بند ہیں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے عدلیہ کی یہ کہہ کر توہین کی تھی کہ '' ججوں نے 2005 کے پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کی تھی ۔''

مرسی کی اس کھاتے میں نظر بندی کے احکامات ہفتے کے روز جار کیے گئے ہیں۔ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کے معزول صدر نے پراسیکیوٹر کے ساتھ قانونی نوعیت کے معاملات میں تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے، تاہم اس سلسلے میں ابھی کوئی تفصیل سامنے نہیں لائی گئی ہے۔

محمد مرسی کے خلاف احتجاجی مظاہرین کو قتل اور تشدد پر ابھارنے کے حوالے سے ایک مقدمہ کا ٹرائل ابھی پچھلے ہفتے ہی شروع کیا گیا ہے۔ واضح رہے مرسی کی برطرفی کے بعد ان کی حامی جماعت اخوان المسلمون کے کارکن مسلسل حکومتی کریک ڈاون کی زد میں ہیں۔