ایران: بسوں میں تصادم سے 44 ہلاک، 39 زخمی

دو برسوں میں تقریباً 20 ہزار افراد ٹریفک حادثات کی نذر ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران میں ہونے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک جبکہ 39 شدید زخمی ہو گئے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق منگل کے روز ایران میں دو بسوں کے باہم ٹکرا جانے سے کا منفرد حادثہ پیش آیا۔ ماضی میں اس طرح کے ٹریفک حادثے کی مثال کم ہی ملتی ہے۔

صوبہ قم کے ٹریفک پولیس ک ےسربراہ کرنل اردشیر حمشیدی راد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ ڈرائیور کے بس پر قابو نہ رکھ سکنے کی وجہ سے پیش آیا. تیز رفتار بس بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے اتر گئی اور اس کا ٹائر پھٹ گیا۔ رفتار زیادہ ہونے کی وجہ سے بس ساتھ جانے والے گاڑی سے ٹکرانے کے بعد دوسری بس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں بسوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثہ صوبہ تہران اور صوبہ قم کے درمیان ہائی وے پر پیش آیا۔

گزشتہ دو برسوں کے دوران ٹریفک حادثات سے اموات میں کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ بیس ہزار ہے۔ جبکہ گاڑیوں کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جو اعداد و شمار کے مطابق ایک کروڑ ستر لاکھ ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی سڑکیں دنیا بھر کی خطرناک سڑکوں میں شمار ہوتی ہیں جس کی ایک مثال نوے کی دہائی میں تقریباً 28000 افراد کا ٹریفک حادثات کی نذر ہونا ہے ۔اس زمانے میں ملک میں گاڑیوں کی کل تعداد چالیس لاکھ کے لگ بھگ تھی۔

ٹریفک حادثات کے پیش نظر منفرد حفاظتی اقدامات بھی کیے گئے ہیں جیسے روڈز کے آس پاس بڑی بڑی باڑ لگا دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں