.

حماس نے مصری ٹی وی کے الزامات کی تردید کر دی

سرکاری ٹی وی نے اسلام پسندوں کو بموں کی تربیت کا الزام دیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطین کی آزادی کے لیے کوشاں اور غزہ کی حکمران فلسطینی تنظیم حماس نے مصر کے سرکاری ٹی وی کے اس الزام کی تردید کی ہے کہ حماس مصری اسلام پسندوں کو گاڑیوں میں بم نصب کرنے اور بارودی سرنگیں بچھانے کی تربیت دے رہی ہے۔

مصر میں سرکاری ذرائع ابلاغ کے ذریعے سامنے لائے گئے الزمات کے بارے میں حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ''یہ الزام مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہے ۔''

ترجمان نے مزید کہا ''اس طرح کے الزامات لگانے کا مقصد حماس کا تشخص مجروح کرنا ہے ۔'' واضح رہے اخوان المسلمون جس کے حمات یافتہ صدر مرسی کو 3 جولائی کو برطرف کر دیا گیا تھا حماس اس کی نظریاتی اعتبار سے حلیف جماعت ہے۔