.

سعودی شہری لبنان کا سفر اختیار کرنے میں احتیاط برتیں

دفتر خارجہ سفری انتباہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر جاری کیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر اختیار کرنے میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق "وزارت خارجہ نے تمام سعودی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خطے کی صورتحال کے باعث لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔"

وزارت نے لبنان میں مقیم اور وہاں کا سفر اختیار کرنے والے سعودی شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بیروت میں موجود سعودی سفارتخانے سے فوری طور پر رابطہ کریں تا کہ انہیں کسی ہنگامی صورتحال میں فوری وطن واپسی کے لئے درکار ضروری مدد فراہم کی جا سکے۔

سعودی عرب کے لبنان میں سفیر علی الاسیری نے حال ہی میں ایک بیان میں بتایا کہ سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو لبنان سے بحفاظت نکالنے کے لئے ہنگامی منصوبہ تیار کررکھا ہے۔

گذشتہ ہفتے کے دوران امریکہ نے بھی سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اپنے غیر ضروری سفارتی عملے اور ان کے خاندانوں کو لبنان چھوڑ دینے کی ہدایت کی تھی۔

دوسری طرف لبنان حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ غیر ملکی سفارتخانوں کو پورا تحفظ فراہم کرے گی۔ لبنان کے عبوری وزیر داخلہ مروان چاربل نے بدھ کے روز کہا تھا کہ لبنان غیر ملکی سفارتخانوں کی سیکیورٹی کو اہم جانتا ہے اور سلسلے میں ہر ممکن اقدام کرے گا۔