امریکی وزیر خارجہ جان کیری کل اتوار کو اسرائیل پہنچ رہے ہیں

کیری، فلسطین۔اسرائیل امن مذاکرات کی رفتار کا جائزہ لیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کل [اتوار] کے روز ایک روزہ دورے پر اسرائیل پہنچ رہے ہیں جہاں وہ چند ہی دن قبل شروع کیے گئے فلسطین۔اسرائیل امن مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جین بساکی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی" کو بتایا کہ وزیر خارجہ جان کیری اسرائیل آمد کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ملاقات کریں گے اور اس ملاقات میں تل ابیب اور فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ گذشتہ ہفتے عمان میں ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت پرتفصیلی بات چیت کریں گے۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام کا مسئلہ بھی زیربحث رہے گا۔

شنید ہے کہ امریکی وزیر خارجہ شامی صدر بشارالاسد کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں اسرائیل کے خدشات کے حوالے سے نیتن یاھو کواعتماد میں لیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں