سیناء میں جنگجوؤں کے خلاف مصری گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کارروائی

مصری وزیر داخلہ پر حملے کا دعوی سیناء ہی میں سرگرم گروپ نے کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصری فوج شورش زدہ جزیرہ نما سیناء میں حکومت اور فوج پر حملوں میں ملوث جنگجوؤں کے خلاف کارروائی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کر رہی ہے۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' نے قاہرہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصری فوج جزیرہ نما سیناء میں جنگجوؤں کے خلاف اپنی عسکری کارروائیوں میں تیزی لے آئی ہے۔ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیناء میں سلامتی کی مخدوش صورتحال ملک کے دیگر علاقوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ فوج نے بتایا ہے کہ جمعہ کے دن سیناء کے تین مختلف دیہات میں جنگجوؤں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں تین سپاہی بھی زخمی ہو گئے۔

تین جولائی کو ملکی فوجی کی طرف سے منتخب صدر محمد مرسی کو اقتدار سے الگ کر دیے جانے کے بعد سے غزہ پٹی اور اسرائیل سے ملحقہ مصری صحرائی علاقے سینائی میں اسلام پسند جنگجوؤں کی کارروائیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ فوجی حکام کے بقول جنگجو روزانہ کی بنیادوں پر پولیس اور فوج پر راکٹ اور گرینڈ حملے کر رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق جولائی سے اب تک ایسی ہی وارداتوں میں 50 سیکورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔ سیناء کے ایک جنگجو گروہ نے گزشتہ ہفتے ملکی وزیر داخلہ پر کیے جانے والے ناکام قاتلانہ حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔

سینائی میں جاری عسکری آپریشن کے حوالے سے تازہ معلومات فراہم کرتے ہوئے فوجی حکام نے بتایا ہے کہ دو انتہائی مطلوب افراد کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ سیکورٹی حکام نے مزید کہا ہے کہ ان افراد سے برآمد ہونے والی بنیاد پرستی پر مبنی دو سو اسلامی کتب بھی سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں