اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسظینی جاں بحق

رواں ماہ کے دوران پناہ گزین کیمپوں پر دوسری فوجی کارروائی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی فوج کی کارروائی سے مغربی کنارے کے علاقے میں ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے ایک پناہ گزیں کیمپ پر مبینہ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کے نام پر ریڈ کیا تھا۔

فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپوں پر ماہ رواں کے دوران یہ دوسری بڑی کارروائی تھی۔ چند روز پہلے ایسی ہی ایک کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے منگل کی صبح ہونے والی کارروائی کے دوران مبینہ عسکریت پسند فلسطینی کو اسرائیلی سرکاری ذرائع کے مطابق پناہ گزین کیمپ سے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، تاہم گرفتاری کے دوران ہی وہ زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے اس فلسطینی کی عمر 21 سال اور نام اسلام توباسی ہے جنہیں نین کیمپ میں گھر سے اٹھایا گیا تھا۔

جاں بحق ہونے والے کے بھائی کو فلسطین کی آزادی کی کوششیں کرنے پر اسرائیلی فوج نے 2006 میں شہید کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق فوج نے توباسی کو گرفتار کرنے کے لیے ریڈ کیا تو کیمپ میں مقیم لوگوں نے فوج پر دھاوا بول دیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے براہراست فائرنگ کر کے توباسی کی گرفتاری ممکن بنا لی، لیکن اس کی جان چلی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں