.

سعودی سفیر نے لبنانی سیاست میں مداخلت کی تردید کردی

سعودی عرب کا لبنانی حکومت کی تشکیل کے ضمن میں غلط طور پر نام لیا جارہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بیروت میں متعین سعودی سفیر علی عواض العسیری نے لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کے عمل پر اثر انداز ہونے کی اطلاعات کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ سعودی مملکت لبنان کے داخلی امور میں کوئی مداخلت نہیں کررہی ہے۔

علی عواض العسیری نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ''مجھے بعض میڈیا ذرائع کے اس بات پر اصرار پر حیرت ہے جو غیر قانونی اور غلط طور پر سعودی عرب کا نام لبنانی حکومت کی تشکیل، اس کے حجم اور ہیئت ترکیبی کے ضمن میں لے رہے ہیں''۔

انھوں نے کہا کہ سعودی مملکت کی لبنان کے ساتھ دوستانہ / برادرانہ تعلقات ہونے کے ناتے یہ خواہش ہے کہ لبنانی قومی اتحاد کی ایسی حکومت تشکیل دیں جو ان کی امنگوں کو پورا کرے اور ایک ایسے وقت میں ملک کو چلائے جب تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے''۔