سوڈانی صدرکی جنرل اسمبلی میں عدم شرکت کا اعلان

عمر البشیر کی امریکی ویزے کیلے درخواست چند دن پہلے آئی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈانی صدر عمر البشیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس جانے کے لیے پہلے سے طے شدہ اپنا امریکی دورے کو مجبورا منسوخ کر دیا ہے۔ دورے کی منسوخی کی وجہ سوڈانی صدر کے ویزا میں امریکا کی طرف سے تاخیر قرار دی جا سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ایسی کسی وجہ کی وضاحت نہیں کی گئی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہو کہ ان کے نہ آ سکنے کی وجہ کیا بنی ہے۔ سوڈانی صدر کی ویزا کی درخواست گزشہ ہفتے منظر عام پر آئی تو امریکی ترجمان نے اس پر کہا تھا کہ عمر البشیر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں آنے سے پہلے ہیگ میں عالمی عدالت انصاف سے ہو کر آنا ہو گا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان جیروم برنارڈ نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اب یہ واضح ہے کہ سوڈانی صدر کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت متوقع نہیں ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے مطابق امریکی انتظامیہ پر زور دیا کہ ہیگ کی عدالت میں دس مرتبہ جنگی جرائم ، دارفور تنازعہ اور نسل کشی جیسے جرائم کے مبینہ مرتکب سوڈانی صدر فوری گرفتار کیا جائے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں