لبنان: سُنی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ میں حزب اللہ کے چار کارکن ہلاک

واقعہ بعلبک شہرکے وسط میں ایک چوکی پر پیش آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان میں اہل سنت مسلک کے حامی جنگجوؤں کے حملے میں شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے چار ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سنی اکثریتی مشرقی شہر بعلبک کے وسط میں حزب اللہ کی ایک چوکی کے قریب اس وقت پیش آیا جب سُنی مسلک کے الشیاح قبیلے کے جنگجوؤں نے مخالف شیعہ تنظیم کی چوکی پر فائرنگ کر دی۔

لبنانی سیکیورٹی فورسز کے ذرائع نے خونریز جھڑپ کی تصدیق کی ہے۔ حکام کے مطابق ہفتے کے روز بعبلک کے وسط میں حزب اللہ ملیشیا اور الشیاح قبیلے کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا، جس میں شیعہ تنظیم کے چار کارکن ہلاک ہوگئے۔ جھڑپ میں سنی کارکنوں کے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں