.

بحرین: عدالت نے پچاس افراد کو قید کی سزا سنا دی

انقلاب کے لیے نوجوانوں کو منظم کرنے کا الزام تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحرین کی ایک عدالت نے اتوار کے روز پچاس افراد کو سزائے قید سنا دی ہے۔ ان افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے 14 فروری کو انقلابی نوجوان اتحاد تشکیل دیا تھا، تاکہ حکومت تبدیل کر سکیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ان پچاس افراد کو ان کے جرم کے حساب سے سزائیں سنائی گئی ہیں، تاہم زیادہ سے زیادہ ملنے والی سزا15 سال تک ہے۔

ان افراد میں عراقی عالم ہادی المدرسی بھی شامل تھے۔ جن پر الزام تھا کہ انہوں نے دہشت گردی کی تحریک منظم کی ہے۔ اس تحریک کا مقصد 2011 سے شروع ہونے والی عرب تحریک کو آگے بڑھانا تھا، تاکہ زیادہ حقوق کا مطالبہ کیا جا سکے۔