.

اقوام متحدہ تین اماراتی جزیروں پر ایرانی قبضہ ختم کرائے: وزیر خارجہ

"دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات نے ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کے زیر تسلط اس کے تین جزیروں کا قبضہ واپس دلوانے کے لیے ٹھوس کردار ادا کرے۔

"یو اے ای" کے وزیرخارجہ الشیخ عبداللہ بن زید آل النھیان نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایران نے ہمارے تین جزئر" طنب کبریٰ، طنب صغریٰ اور ابو موسیٰ" پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ میں اس پلیٹ فارم سے ایک مرتبہ پھرعالمی ادارے سے ان جزیروں پر ایرانی قبضہ ختم کرانے کا پر زور مطالبہ کرتا ہوں۔ اماراتی وزیرخارجہ الشیخ عبداللہ نے مصرکے اندرونی معاملات میں غیرملکی مداخلت کی مذمت کی اور قاہرہ حکومت کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

بعد ازاں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصر کے نگراں وزیرخارجہ نبیل فہمی نے کہا کہ موجودہ عبوری سیٹ اپ آئندہ موسم بہار تک رہے گا، جس کے بعد باضابطہ طور پر ایک منتخب حکومت اقتدار سنبھال لے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی وزیرخارجہ ابوبکرالقربی نے خبردار کیا کہ بعض خارجی قوتیں ان کے ملک میں افراتفری کو ہوا دینے اور مفاہمتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے صنعاء میں سیاسی استحکام اور قومی مفاہمت کے عمل میں تعاون کی اپیل کی۔