.

شاہ عبداللہ کی طرف سے 1400 مہمانوں کو حج کی دعوت

شاہی دعوت پر آنے والوں پوری دنیا کے دانشور اور علماء شامل ہونگے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم الحرمین الشریفین عبداللہ بن عبدالعزیز کی دعوت کے تحت دنیا بھر سے 1400 مسلمانوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

اس امر کا اعلان وزیر اسلامی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز کی طرف سے کیا گیا ہے۔ جو کہ خود اس خصوصی پروگرام کے لیے نگران عام ہیں۔

خادم الحرمین الشرفین کی طرف سے خصوصی طور پر متعلقہ اداروں کو ہدایات دی گئیں کہ اس معاملے میں دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کا خاص خیال رکھا جائے۔

سعودی عرب کی طرف سے جاری کردہ اس پروگرام میں دنیا کے تمام بڑے ممالک سے مہمان پہنچ رہے ہیں۔ ان ممالک میں انڈونیشیا،انڈیا، بنگہ دیش، پاکستان، ترکی، تھائی لینڈ، فلپائن، کمباڈیا، قازکستان، سری لنکا، تاجکستان، نیپال، افغانستان، ویتنام، ملائشیا، روس، چین، ہانگ کانگ، منگولیا، سنگاپور، میانمر، جاپان، لاوس، بھوٹان، نیو گنی، تائیوان، جنوبی کوریا، مالدیب، آذربائیجان، ازبکستان، ترکمانستان، جنوبی سوڈان اور دیگر افریقی ممالک شامل ہیں۔

سعودی عرب کی طرف سے جاری کردہ خصوصی پروگرام کے تحت دنیا بھر سے فریضہ حج ادا کرنے والوں کی تعداد 22000 ہے، جبکہ گزشتہ برس نیا بننے والا ملک جنوبی سوڈان سے 100 مسلم مرد اور عورتوں کے حصے میں یہ اعزاز آیا۔