.

عراق: کار بم دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 42 ہو گئی

اپریل سے اب تک 4500 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے دارالحکومت بغداد میں شیعہ علاقوں سے متصل علاقوں میں جاری کار بم دھماکوں کی تازہ لہر کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔ اس امر کا اظہار عراق کے سکیورٹی ذرائع نے کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پیر کے روز ایک پارک کی گئی کار کے ذریعے ہونے والے کار بم دھماکے میں پارکنگ اور مارکیٹ کے بیروںی حصوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ واقعہ جنوب مشرقی بغداد میں پیش آیا۔ اس دھماکے میں سات افراد ہلاک ہوئے جبکہ 75 افراد زخمی ہو گئے۔

صحت عامہ کے شعبہ سے متعلق ذرائع نے بھی ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، تاہم کہا ہے کہ انہیں میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
عراق میں عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ دہشت گرد پرہجوم جگہوں خصوصا مارکیٹوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

اسی حالیہ لہر کے دوران اتوار کے روز عراقی کے شما ل میں کرد علاقے میں کیے گئے خود کش دھماکے میں 46 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دوسری جانب عراق کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل سے اب تک مجموعی طور پر 4500 افراد دہشت گردی کی زد میں آکر مارے جا چکے ہیں۔