بشار الاسد اگلے سال تک صدر رہیں گے: شامی وزیر اطلاعات

ان جیسا کوئی اور لیڈر نہیں ہے، لیکن مینڈیٹ ختم ہونے والا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بشار الاسد شام کے منصب صدارت پر آئندہ برس تک وہ ایوان صدر میں موجود رہیں گے۔ اس امر کا اظہار شامی وزیر اطلاعات عمران الزعبی نے خبررساں ادارے سے گفتگو میں کیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اطلاعات نے دعوی کیا کہ بشارالاسد ریاست اورعوام کی متفقہ پسند ہے۔

عمران الزعبی نے بتایا کہ اہل شام یہ چاہتے ہیں ملک کی باگ دوڑ صرف بشار الاسد کے ہاتھ میں رہے۔ اس حوالے سے عوام کو پرواہ نہیں کہ حزب اختلاف، باغیوں اور امریکہ کی پسند نا پسند کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ابھی تک ایسی کوئی جماعت نہیں ہے جس میں اتنی ہمت ہو کہ وہ موجودہ قیادت کو بیلٹ بکس کے ذریعے مات دے سکے۔

زعبی نے کہا کہ یہ فصیلہ صدر بشار الاسد کے ہاتھ میں ہے کہ وہ آئندہ بھی ہماری رہنمائی کرنا چاہیں گے یا پھر عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے صدارت کی کرسی چھوڑ دیں کیونکہ ان کی صدارت مدت ختم ہونے والی ہے۔

بشار رجیم یہ یقین رکھتی ہے کہ شام کی حالیہ صورتحال بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی وجہ سے ہے، جس سے خطے کی صورتحال کافی پیچیدہ ہو گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں