.

سعودی عرب نے 28 ڈرون طیارے تیار کر لیے

مقامی ٹکنالوجی سے تیارکردہ ڈرون راڈار پر نظر نہیں آتے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ماہرین نے دیسی ساختہ ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف نوعیت اور صلاحیت کے حامل 28 ڈرون طیارے تیار کرلیے ہیں۔ تیارکیے گئے ڈرون میں سے "شاہین" 2، 3 اور4 فضاء میں اڑان کے وقت راڈار پر بھی نہیں دیکھے جا سکتے۔

سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز سٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کے زیراہتمام نیشنل ایوی ایشن پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد الحصان نے "العربیہ" کو بتایا کہ ان ڈرون طیاروں کی خاص بات یہ ہے کہ فضاء میں اڑتے وقت انہیں راڈار کی مدد سے تلاش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے بتایا کہ بغیر پائلٹ کے یہ ڈرون طیارے مکمل طورپر دیسی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائے گئے ہیں۔ ڈرون کو حجم اور وزن میں ہلکار رکھنے کے لیے ان کی تیاری میں "کاربن فائبر" کا استعمال کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرحصان کا کہنا تھا کہ شاہین 3 ماڈل کے 20 ڈرون طیارے تیار کیے گئے ہیں۔ شاہین 4 کے پانچ اور شاہین 2 کے تین طیارے تیار حالت میں موجود ہیں۔ حال ہی میں سعودی عرب کے "شاہ عبدالعزیز سٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی" کی جانب سےبتایا گیا تھا کہ ریاض نےعرب ممالک میں "اسپیس ٹیکنالوجی" کے حامل ممالک میں پہلے ملک کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی ماہرین نے جتنی بھی خلائی مشینیں تیارکی ہیں، ان میں کسی دوسرے ملک کی ٹیکنالوجی استعمال نہیں کی گئی بلکہ ہرقسم کا سامان مقامی سطح پر تیار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایک درجن مصنوعی سیاروں کوخلاء میں چھوڑنے میں کامیابی کے بعد سعودیہ ڈرون طیاروں کی تیاری میں بھی دیگر عرب ملکوں پرسبقت لےگیا ہے۔ مختلف صلاحیتوں کے حامل چارالگ الگ ڈرون طیارے تیار کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب کا اب تک کا بہترین ڈرون طیارہ 150 کلو میٹر پروازکرنے، 5000 میٹر بلندی پرآٓٹھ گھنٹے تک فضاء میں رہنے اور 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے اُڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے نمبر پر120 کلومیٹر تک پرواز کرنے، پانچ سے چھ گھنٹے فضاء میں معلق رہنے اور پانچ ہزارمیٹر اونچائی پر اڑنے کی صلاحیت کے حامل اور ایک ہزار میٹر اونچائی پر اڑنے والا چھوٹا الیکٹرک ڈرون طیارہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔