غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید، دو زخمی

اسرائیلی ٹینکوں کی بیت حانون میں گولہ باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون کے مقام پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ اور بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔

غزہ وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی"اے ایف پی" کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے پیر کی شام شمالی غزہ کے بیت حانون قصبے میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ابو ہویشل خاندان کا ایک 36 شخص گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوا۔ بعد ازاں اسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

وزارت صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بیت حانون پر ٹینکوں اور بھاری توپخانے سے شیلنگ کی۔ رات گئے روشنی پیدا کرنے والے گولے بھی فضاء میں چھوڑے جاتے رہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے غزہ کے سرحدی علاقے میں موجود دو فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں