عسکریت پسندوں نے عراقی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 4 اہلکار ہلاک

شدت پسندی کے حالیہ واقعات کے بعد فرقہ واریت بڑھنے کا خطرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عسکریت پسندوں نے عراقی سکیورٹی فورسز کا ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔ ہیلی کاُپٹر کے گرائے جانے سے اس پر سوار چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ عراق کے ایک صحرائی علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران پیش آیا ہے۔

عراقی فوج کے ذرائع کے مطابق عراق کے صحرائی علاقے بیجی کے مغربی حصے میں عسکریت پسندوں کی پکڑ دکڑ اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے آپریشن جاری تھا کہ ہیلی کاپٹر جس پر عملے کے دو ارکان کے علاوہ دو سکیورٹی اہلکار بھی سوار تھے عسکریت پسندوں کی گولیوں کی زد میں آ گیا۔

اسی طرح کے واقعات اس سے پہلے بھی پیش آتے رہے ہیں۔ عراق میں متعلقہ حکام کی رائے ہے کہ ایک مرتبہ پھر عراق میں 2008 والی دہشت گردی کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ خطرہ ہے کہ عراق میں 2006 اور 2007 والی فرقہ وارانہ کشیدگی پھر در آئے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں