مناسک حج کے بارے میں 37 ملین نسخوں کی طباعت

کتابچوں کی حجاج میں تقسیم کے لیے 180 اہلکار مامور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں وزارت مذہبی امور نے حجاج کرام کی مناسک حج کی ادائیگی میں آسانی کے لیے رہ نما کتابچے کے 37 ملین نسخے شائع کیے ہیں۔ اس کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں اس نسخے کی سی ڈیز بھی تیار کی گئی ہیں جنہیں عازمین حج میں مفت تقسیم کیا جا رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری برائے پبلیکیشن ایجنسی ڈاکٹر مساعد الحدیثی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ رواں سال موسم حج کے موقع ایجنسی نے عازمین حج کی رہ نمائی کے لیے سینتیس لاکھ کتابچے شائع کیے ہیں۔ ان نسخوں کی اشاعت کا عمل اب بھی جاری ہے۔

اس کےعلاوہ خادم الحرمین الشریفین کی خصوصی ہدایت پر حجاج کرام میں قرآن کریم کے نسخوں کی مفت تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے لاکھوں کی تعداد میں قرآن پاک بھی طباعت و اشاعت کے عمل سے گذر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امسال کئی زبانوں میں تراجم پر مبنی قرآن پاک کے نسخے شائع کیے جا رہے ہیں جو حجاج کرام میں مفت بانٹے جائیں گے۔ ڈاکٹر الحدیثی کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کی رہ نمائی کے لیے کتابچے کی اشاعت کا مقصد انہیں حج اور عمرے کے مناسک کی صحیح اور اسلامی عقائد وتعلیمات کے مطابق ادائیگی میں رہ نمائی بہم پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہ نما کتابچوں کی تقسیم کے لیے ملک کے 16 بری اور بحری داخلی راستوں پر 180 اہلکار متعین کیے گئے ہیں، جو بیرون ملک سے آنے والےعازمین حج میں یہ نسخے تقسیم کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں