فٹبال گراونڈ پر بم حملہ، 5 افراد ہلاک: عراقی حکام

عوامی مقامات انتہاپسندوں کا ہدف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے دارالحکومت بغداد سے کچھ فاصلے پر فٹبال گراونڈ پر ایک بم حملہ کیا گیا۔ عراقی حکام کے مطابق یہ بم حملہ اس وقت کیا گیا جب نوجوان فٹبال کھیلنے میں مشغول تھے۔ حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ حملہ مدینہ ٹاون میں ایک فٹبال گراونڈ میں کیا گیا جو عراق کے دارالحکومت سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہوئے۔

ہسپتال انتظامیہ کے ایک اعلی حکام نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر اموات کی تصدیق کی، کیونکہ انہیں اجازت نہیں ہے کہ وہ اعدادوشمار منظر پر لائیں۔

عراق کو کافی عرصے سے ایک خانہ جنگی صورتحال کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شدت پسند ایسے مقامات پر حملے کرتے ہیں جہاں اموات کا اندیشہ زیادہ ہو۔ ان مقامات میں پبلک پارکس اور گراونڈ قابل ذکر ہیں اور حالیہ واقعہ بھی انہی حملوں کی ایک کڑی ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں