قاہرہ: مصری فوج کے قافلے پر حملہ، 2 فوجی ہلاک

مسلح افراد کی قاہرہ اور اسماعیلیہ کے درمیان شاہراہ پر فوجی قافلے پر فائرنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں مسلح افراد نے ایک فوجی قافلے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دوفوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مصر کے ایک سکیورٹی عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ جمعہ کو یہ واقعہ قاہرہ اور نہرسویز کے کنارے واقع شہر اسماعیلیہ کے درمیان شاہراہ پر پیش آیا ہے۔فوجی قافلہ ٹرکوں اور ٹینکوں پر مشتمل تھا اور حملہ آوروں نے اس پر اچانک فائرنگ کردی۔

انھوں نے بتایا کہ مرنے والے دونوں فوجی نئے نئے بھرتی ہوئے تھے اور دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔انھیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جزیرہ نما سیناء میں جنگجو مصری سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں لیکن اب انھوں نے قاہرہ اور دوسرے علاقوں میں بھی سکیورٹی فورسز پر حملے شروع کررکھے ہیں۔

3جولائی کو مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح السیسی کے ہاتھوں منتخب جمہوری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے ان کے حملوں میں تیزی آئی ہے جبکہ مصری فورسز نے سیناء میں ان کے خلاف بڑی کارروائی شروع کررکھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں