نیا غلاف کعبہ تیار، سینئر دربان کے سپرد

ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ پر سونے کی تاروں سے خطاطی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسجد الحرام کے امام شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے سالانہ روایت کے مطابق الکسوہ یا غلاف کعبہ کو کعبہ کی چابی کے ذمہ دار عبدالقادر الشیبی کو سپرد کر دیا۔

الکسوہ کی مدد سے ہر سال دوران حج کعبۃ اللہ کو ڈھانپا جاتا ہے۔ الشیبی خاندان کئی نسلوں سے کعبہ کے دروازے کی چابی کا ذمہ دار ہے اور کعبہ کے دروازوں کی تمام چابیاں اسی کے سپرد کی گئی ہیں۔

ہر سال حج کے عرصے میں الکسوہ کو کعبہ کے سینئر کنجی بردار کے حوالے کیا جاتا ہے۔ کسوہ کا وزن تقریبا 670 کلوگرام ہے اور اسے بطور خاص بنائے گئے سیاہ ریشم سے تیار کیا جاتا ہے اور پھر اس کے عقبی حصے میں سفید سوتی کپڑے کو استعمال کیا جاتا ہے۔علاوہ ازیں کسوہ کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے اس پر سونے کے دھاگے سے قرآنی آیات بھی لکھی جاتی ہیں۔

1927ء میں سعودی بادشاہ شاہ عبدالعزیز نے مکہ میں ایک فیکٹری کی تعمیر کا حکم دیا تھا جس کا واحد مقصد الکسوہ کی تیاری کرنا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور ٹیکنالوجی میں جدت کی وجہ سے اس فیکٹری میں الکسوہ کے بہترین معیار کو برقرار رکھنے کے لئے بہت ساری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں