مصر: معزول صدر مرسی کے خلاف مقدمے کی سماعت آئندہ ماہ متوقع

سابق صدر اور دیگر کے خلاف مقمہ جنگی جرائم عدالت میں چلے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے معزول صدر محمد مرسی پر مظاہرین کے قتل کے لیے اکسانے کے الزام میں مقدمے کی سماعت چار نومبر سے شروع ہو جائے گی۔

مصر کے سرکاری خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ نیوز ایجنسی 'مینا' کے مطابق اسلام پسند محمد مرسی پر دسمبر 2012ء میں اپنے صدارتی محل کے باہر مظاہرین کے قتل کے سلسلے میں الزامات عائد ہیں۔ چار نومبر کو وہ 14 دیگر ملزمان کے ساتھ مقدمے کی سماعت میں عدالتی کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔

مظاہرین کے قتل کا یہ واقعہ ڈاکٹر مرسی کی حکومت کے خاتمے کے قریب سات ماہ پہلے رونما ہوا تھا۔

درایں اثناء قاہرہ کی اپیل کورٹ نے بدھ کے روز عندیہ دیا ہے کہ ڈاکٹر محمد مرسی اور اُن کی جماعت اخوان المسلمون کے 14 اراکین، جن میں ان کے قریب ترین ساتھی بھی شامل ہیں، پر لگے الزامات کے تحت یہ مقدمہ جنگی جرائم کی عدالت میں چلایا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں