.

شامی افواج نے 70 باغیوں کو ہلاک کر دیا

شامی افواج کی یہ کارروائی دمشق کے مضافات میں کی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے صدر بشارالاسد افواج اور شیعہ جنگجووں نے 70 باغِیوں کو ہلاک کر کے دمشق کے مضافات میں بعض علاقے باغی افواج سے واپس لے لیے ہیں۔ بشارالاسد کی حامی افواج کو لبنانی حزب اللہ کے جنگ جووں کی معیت بھی حاصل تھی۔

ذرائع کے مطابق کے نواحی علاقے تہیبیہ اور حسینیہ کے علاقوں کو واپس لیے جانے کے بعد شامی افواج نے فلسطینی مہاجرین کے لیے قائم کیمپوں میں سرچ آپریشن کیا۔

شام میں جااری خانہ جنگی کا آغاز 2011 اس وقت ہوا تھا جب شام کے حکمرانوں نے پر امن مظاہرین نے کا قتل عام شروع کیا تھا۔ اپنے ہی عوام کے خلاف ان کارروائیوں میں شامی حکومت کو لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی مدد بھی شامل ہے۔ ابھی دمشق کے نواح میں شامی افواج کی اس تازہ کارروائی کی تفصیلات کا انتظار ہے۔