.

کرد باغیوں کے ہاتھوں 5 ایرانی پاسداران انقلاب ہلاک

عراقی سرحد پر کرد علاقے میں پاسداران کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران میں کرد باغیوں نے 5 ایرانی پاسداران انقلاب کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کرد علاقوں میں ایرانی پاسداران انقلاب اور باغیوں کے مابین جھڑپوں میں 5 ایرانی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب اور کرد باغیوں کے مابین بانیہ میں ہونے والی جھڑپ میں پاسداران کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس جھڑپ میں کم از کم 5 فوجی ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرد علاقہ بانیہ عراق اور ایرانی کردستان کی سرحد پر واقع ہے۔ اپریل 2012 میں الگ وطن کردستان کے لیے جدو جہد کرنے والے کردوں نے اسی علاقہ میں ایک مڈبھیڑ کے دوران چار پاسداران انقلاب کو ہلاک کیا تھا۔