پولیس کی گاڑی میں اخوانی قیدی فرار کرانے کی کوشش ناکام

واقعے میں ملوث چھ افراد سے تفتیش جاری ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کی وزارت داخلہ کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ النصر شہر میں پولیس کی بسوں کے ذریعے اخوان المسلمون زیر حراست کارکنوں کو فرار کرانے کی ایک کوشش ناکام بنا دی گئی۔

حکام کے مطابق قیدیوں کو فرار کرانے کے لیے کی جانے والی سازش شاہراہ عباس العقاد پر اس وقت ناکام بنا دی گئی جب پولیس نے اُنہیں راستے میں روک کر ان کی تلاشی لی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی حکام نے قیدیوں کو فرار کرانے کی کوشش کے الزام میں چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد ان سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں